ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ‘قطرے پینے والے بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے نشان چیک کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے متعدد گھروں میں جا کر پولیو ویکسین پینے والے بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے سیاہی کے نشانات اور ڈور مارکنگ کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی لسٹیں اور ویکسین کی کولڈ سٹوریج کو بھی چیک کیا اور ٹیموں سے ورکنگ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ ایس او پی پر سختی سے عمل کیا جائے اور ضلع میں تمام بستیوں، بھٹوں ، خانہ بدوش بستیوں اور دور دراز علاقوں میں کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سوفیصد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے اور مہم کے دوران کسی قسم کی سستی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں