ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈی پی ایس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ اجلاس

سکول میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر اور بچوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے ‘فیاض احمد موہل

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور/چیئر مین بورڈ آف گورنر فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈی پی ایس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ اجلاس گزشتہ روز ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل اور ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا نے تفصیلاً بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکول میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر اور بچوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے ۔

بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے اساتذہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تا کہ ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے ضامن بن سکیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کرونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بچوں کی ویکسی نیشن کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ میں کامیاب ہونیوالے 50امیدوارن کے انٹر ویو کئے اور 17کامیاب ٹیچرز کو بھرتی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں