ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ‘اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو کا گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول شہباز خان روڈ میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ ‘ویکسی نیشن کے عمل ‘ریکارڈ اور عملے کی حاضری کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا کہنا تھا کہ والدین سے گزارش ہے کہ سکول بھیجتے وقت ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں اور کرونا سے بچائو کیلئے بچوں کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں