چیئر مین چوہدری مختار احمد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹیز کا اجلاس

جمعرات 25 نومبر 2021 19:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی چوہدری مختار احمد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹیز کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور ‘اے سی چونیاں رضوان الحق پوری ‘اے سی کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب جنجوعہ ‘ممبرکمیٹی قیصر ایوب شیخ ‘مختلف محکموں کے افسران ،درخواست گزار اوورسیز اور انکے نمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 15درخواستوں کی سماعت ہوئی جن کے حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔ چیئر مین کمیٹی چوہدری مختار احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع قصور میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجا رہا ہے اور اب تک 248اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر محکمہ جات اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کو سنجیدگی کیساتھ حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تا کہ جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو ممکن بنا کر اوور سیز پاکستانی بھائیوں کے مسائل کو حل کیا جا سکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں