ڈپٹی کمشنر کی ہدایات ‘سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان احمد کا ضلع بھر میں سموگ اور آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن

596گاڑیوں کے چالان ‘152مختلف تھانوں میں جبکہ 2لاکھ 10ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا

جمعرات 25 نومبر 2021 19:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا ضلع بھر میں سموگ اور آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن ‘596گاڑیوں کے چالان ‘152مختلف تھانوں میں جبکہ 2لاکھ 10ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ عثمان احمد نے رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر 1165گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ان میں سے سموگ اور آلودگی کا باعث بننے والی 596گاڑیوں کے چالان ‘197کو وارننگ جبکہ 152گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر کے 2لاکھ 10ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے اوورلوڈنگ ‘کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنیوالی اورغیر معیاری سی این جی استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بھی بھرپور ایکشن لیا ۔ اس موقع پر حافظ عثمان احمد کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے اس لئے شہری اپنی گاڑیوں کو درست حالت میں رکھیں ۔ گاڑیوں کا دھواں دھند کیساتھ ملکر سموگ کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے اس لئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں