اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے کیخلاف ایکشن ،2افراد گرفتار جبکہ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

پیر 29 نومبر 2021 19:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری کا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے کیخلاف ایکشن ‘2افراد گرفتار جبکہ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری نے تحصیل چونیاں میں مختلف بھٹہ جات اور فیکٹریوں کو چیک کیا تا ہم زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والے ایک بھٹہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2افر اد کوگرفتار کر کے الہ آباد پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں