ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس

متعلقہ محکمہ جات ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہارٹ سپارٹ کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں ‘فیاض احمد موہل

منگل 7 دسمبر 2021 16:45

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر سلطان محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اقبال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے ڈینگی تدارک کاروائیوں کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہارٹ سپارٹ کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی وکاہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ انڈرائیڈ یوزر کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی تدارک سرگرمیوں کو اپ لوڈ کیا جائے ۔

ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی افسران کو حکم دیا کہ ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کی مہم ریچ ایوری ڈور کا دوسرا فیز جاری ہے جو 31دسمبر تک جاری رہے گا ۔ تمام افسران مہم کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اپنی اور اپنے ماتحت عملے کی ویکسی نیشن کی دونوں ڈوز جلد از جلد مکمل کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں