ضلع بھر میں پولیو مہم جاری ‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لئیق چوہدری نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا

پیر 23 مئی 2022 16:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد لئیق چوہدری نے سٹی قصور ،موضع دفتو ، بنیادی مرکز صحت ستوکی اور مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے متعدد گھروں میں جا کر پولیو ویکسین پینے والے بچوں کی انگلیوں پر لگائے گے سیاہی کے نشانات ‘ڈورمارکنگ ‘ٹیموں کی لسٹیں اور ویکسین کی کولڈ سٹوریج کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کے مقررکردہ ہدف کو ہر صورت پورا کریں ۔انہوں نے ٹیموں کو مزید ہدایت کی کہ تمام بھٹوں ، خانہ بدوش بستیوں میں رہنے والے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں