ڈینگی کو شکست دینے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں‘ڈپٹی کمشنرقصور

جمعہ 12 اگست 2022 16:03

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے ساز گار ہے اس کو شکست دینے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں‘تمام اسسٹنٹ کمشنرز ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کی مانیٹرنگ کریں‘قبرستانوں اور ٹائرشاپس کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کریں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرقصور فیاض احمد موہل نے گزشتہ روز ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اظہر عباس نقوی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی ملک محمد انور، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ضلع بھر سے مختلف مقامات سے لاروا برآمد ہوا جس پر کارروائی کرتے ہوئے 61افراد کو نوٹسز جبکہ 5افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا‘پنجاب ہیلتھ لائن پر موصول ہونیوالی 5شکایات کو فوری طو رپر حل کیا گیا۔

جس پر ڈپٹی کمشنر قصورفیاض احمدموہل نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈور منٹ یوزرز ایکٹویٹی کوسوفیصد یقینی بنایا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں