قصور میں ڈینگی سرویلنس جاری،13افراد کو نوٹسز 3کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 13 اگست 2022 15:26

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) قصور میں ڈپٹی کمشنرقصورفیاض احمدموہل کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سرکاری دفاتر، ٹائر شاپش اور کباڑ خانوں میں ڈینگی سرویلنس جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرقصورکی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایاگیاکہ تحصیل اینٹا مالوجسٹ محمد وارث اور ڈسٹرکٹ نادر مہر محمد ابراہیم کی قیادت میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے ڈی سی کمپلیکس میں موجود تمام سرکاری دفاتر میں گملوں، کیاریوں،لانزسمیت دیگر جگہوں پر ڈینگی سرویلنس کیا اور اپنی نگرانی میں متعدد جگہوں کی صفائی کروائی، گملوں سے پانی نکلوایا اور لاروے سائیڈنگ کیا۔

اس کے علاوہ ٹیم نے شہر میں مختلف ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں میں ڈینگی سرویلنس کیا اور بعض جگہوں سے ڈینگی لاروا ملنے پر 13افراد کو نوٹسز جاری کئے جبکہ 3افراد کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں