قصور پولیس نے جشن آزادی کے موقع پرفول پروف سکیورٹی پلان جاری کر دیا

ہفتہ 13 اگست 2022 15:36

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) قصور پولیس نے جشن آزادی کے موقع پرفول پروف سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف نے اے پی پی کو بتایا کہ جشن آزادی کے موقع ضلع قصور میں1ایس پی7ڈی ایس پی8انسپکٹر32سب انسپکٹر78 اسسٹنٹ سب انسپکٹر80ہیڈکا نسٹیبل500کا نسٹیبلز سمیت 800 افسران واہلکاران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کی چھٹیا ں منسو خ کردی گئیں ہیں اور چھٹی لیکر جانے والے اہلکاروں کو سکیورٹی ہائی الرٹ کے پیش نظر اپنے سٹیشنز پر واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر نوجوان ون ویلنگ کرتے ہیں اور حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں قیمتی جانوں کے ضیاع اور خطرناک حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اس سلسلہ میں ضلع بھر کے اہم مقامات تمام داخلی و خارجی راستوں خاص طور پر مین شاہراہوں گنڈاسنگھ والا روڈ،فیروز پور روڈ پکی حویلی،ٹول پلازہ مصطفی آباد،سٹیل باغ موڑ،رائیونڈ روڈ،چھانگا مانگا جھیل روڈ،چونیاں،حبیب آباد،جمبر،چاہ کلانوالا سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جارہی ہے اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اس سلسلہ میں تحریری مراسلہ بھی جاری کردیا گیا،انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ ایک خونی کھیل ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا خلاف ورزی کی صورت میں مثالی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں