بہاریہ مکئی کی فی ایکڑپیداوار بڑھانے کیلئے جڑی بوٹیوں کوبروقت تلف کریں، محکمہ زراعت قصور

منگل 16 اگست 2022 11:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) محکمہ زراعت قصور نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہاریہ مکئی کی فی ایکڑپیداوار بڑھانے کیلئے جڑی بوٹیوں کوبروقت تلف کریں کیونکہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیداوار20سے45فیصدتک کم ہوجاتی ہے جبکہ ان جڑی بو ٹیوں میں ڈیلا‘سوانگی گھاس‘کرنڈ‘چولائی‘باتھو‘کلفہ‘ چبڑ‘کھبل گھاس‘ مدھانہ گھاس‘لیلبی اورجنگلی پالک وغیرہ شامل ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے”اے پی پی“کو بتایاکہ کاشتکار فصل اگنے کے 40سے 45دن تک ان جڑی بوٹیوں کوضرور تلف کریں جبکہ ان جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے گوڈی کی جاسکتی اورکیمیائی طریقہ بھی اپنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگرمکئی ہموارکھیت میں ڈرل یاپلانٹرکیساتھ کاشت کی گئی ہو توجڑی بوٹیاں اگنے کے بعد ٹریکٹرکے ساتھ گوڈی کرکے ان کو تلف کیاجاسکتاہے اورآخری گوڈی کے بعد پودوں کے ساتھ مٹی چڑھانے سے تنوں کیساتھ اگی جڑی بوٹیاں مٹی کے نیچے دب کرخودبخودختم ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرمکئی کھیلیوں پرکاشت کی گئی ہو تو پھر کھرپے کے ساتھ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کی جاسکتی ہیں‘جڑی بوٹیوں کو کیمیائی طریقہ سے تلف کرنے کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے مشورہ کرکے زہروں کا انتخاب اور ان سفارش کردہ زہروں کے مطابق استعمال کرناچاہئیے۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں