ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقصور جنرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

منگل 16 اگست 2022 11:37

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقصور جنرل اورنگزیب سدھو کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اظہر عباس نقوی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ قصور محمد اسلم، ڈرگ انسپکٹر قصور ثناء اللہ سیف، ڈرگ انسپکٹر چونیاں محمد اختر، ڈرگ انسپکٹر پتوکی محمد شیر زمان، ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھا کشن مجیب الرحمن، پرائیویٹ ممبر پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں مجموعی طور پر30کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئے۔ کمیٹی نے الزام علیہان کا موقف سننے کے بعد 3کیسز عدالتی کاروائی کیلئے مجاز ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا،5کیمسٹس کو آئندہ محتاط رہ کر کاروبار کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ 22کیسوں کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ کے افسران عطائیت کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن تیز کردیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو غیر رجسٹرڈ، زائد المعیاد، جعلی ادویات کا دھندہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ \378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں