نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم کا ضلع بھر میں مفت آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ

آٹے کی تقسیم، عملے کی حاضری، سکیورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا

جمعرات 23 مارچ 2023 17:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم نے ضلع بھر میں مفت آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ کیا، آٹے کی تقسیم، عملے کی حاضری، سکیورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا، صوبائی وزیرنے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹاڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر کیے گئے انتظامات کو سراہا، تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیرصحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم نے ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی کے ہمراہ گزشتہ روز مصطفی آباد، ماڈل بازار، گنڈاسنگھ، کھڈیاں، تلونڈی، چونیاں، جھمبر، پھولنگرمیں قائم کردہ مفت آٹاتقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا جہاں پر انہوںنے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنرقصورمحمدارشدبھٹی نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو آٹاکے مفت پوا ئنٹس پرانتظامات بارے بریفنگ دی جس پر نگران صوبائی وزیرنے ضلعی انتظامیہ قصورکی جانب سے آٹاڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سراہا۔

(جاری ہے)

نگران صوبائی وزیر نے ماڈل بازار میں معذور اور بزرگ افراد کے لئے بنائے گئے اسپیشل کاو?نٹر کو بھی سراہا، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے پورے صوبہ میں مستحق خاندانوں میں آٹے کی مفت فراہمی کااقدام انتہائی احسن ہے، نگران وزیراعلی کی ہدایت پرتمام وزراء مختلف اضلاع میں آٹے کے مفت پوائنٹس کادورہ کررہے ہیں، قصورمیں آٹے کے لیے قائم کردہ مختلف مفت پوائنٹس پربہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنرقصوراوران کی ٹیم کو شاباش دیتے ہیں، ضلع میں قائم کردہ مفت آٹا پوائنٹس پر شہریوں کیلئے منظم اور باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، زیادہ رش والے پوائنٹس پر24/7مفت آٹے کی فراہمی کی جارہی ہے تاکہ مستحق افراد باآسانی آٹا حاصل کر سکیں، نگران حکومت مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ رمضان پیکج کے تحت بھی سہولیات فراہم کررہی ہے، ضلعی انتظامیہ نے خواتین اور معذور افرادکے لئے اچھے انتظامات کئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں