قصورکے نواح احمد پور میں چارہ کاٹنے والی مشین سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

جمعہ 24 مارچ 2023 20:33

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) قصورکے نواح احمد پور میں چارہ کاٹنے والی مشین سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ نواحی گاؤں احمد پور میں 25 سالہ نوجوان عامر اپنے مویشیوں کے لیے چارہ کاٹ رہا تھا کہ چارہ کاٹنے والی الیکٹر ک مشین میں اچانک کرنٹ آگیا اور بجلی کو زور دار جھٹکا لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں