ملاوٹ شدہ اور جعلی اشیائے فروخت کرنیوالے پوری انسانیت کے دشمن ہیں،اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 25 فروری 2017 12:29

قصور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)اسسٹنٹ کمشنرقصور امتیازاحمد خاں کھچی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل بغیرکسی رکاوٹ کے اور فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوکری کرتے ہوئے آپ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرکے جنت خریدسکتے ہیں‘عوام کے مسائل فوری اوربلاکسی رکاوٹ کے حل کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہوجاتاہے لیکن اگر آپ مسائل حل کرنے میں بلاوجہ تاخیرکریں گے تو کرپشن جیسی لعنتیں جنم لیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ ملاوٹ شدہ اور جعلی اشیائے خوردنی بنانے والے اور فروخت کرنیوالے پوری انسانیت کے دشمن ہیں جو ہمیں اور ہمارے بچوں کو سرعام زہرکھلارہے ہیں اور ان کا قلع قمع کرنا انتہائی ضروری ہے‘ اس قسم کا گھنائونا کاروبارکرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں جو بغیرکسی تنخواہ کے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اورمعاشرے کے مسائل کو اُجاگرکرتے ہیں اورعوامی خدمت کرتے ہوئے دشمنیاں بھی مول لیتے ہیں ‘آج کاد ورمیڈیا اور انفرمیشن کا دورہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں