’’ہم اتنا گھٹیا معاشرہ بن چکے ہیں کہ ہمارے بچوں کی موت ہمیں سکھاتی ہیکہ ہم کتنی پستی میں گرچکے ہیں، نادیہ جمیل

جمعرات 25 جنوری 2018 14:43

’’ہم اتنا گھٹیا معاشرہ بن چکے ہیں کہ ہمارے بچوں کی موت ہمیں سکھاتی ہیکہ ہم کتنی پستی میں گرچکے ہیں، نادیہ جمیل
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) قصور کی معصوم زینب کے ساتھ ہونے والی بہیمانہ زیادتی اور قتل کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل پیش پیش رہیں۔نادیہ نے نہ صرف زینب کے قتل کی مذمت کی بلکہ احتجاجاً اپنے ساتھ ہونیوالے جنسی ہراسانی کے واقعات کو دنیا کوبتا کرباورکرایا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے اس گھناؤنے فعل کے بارے میں اب خاموش رہنے کی نہیں بلکہ بات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کی آواز اتنی موثر تھی کہ بیرون ممالک بھی اس کی گونج سنی گئی۔نادیہ جمیل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں معاشرے میں پھیلی بے راہ روی کے لیے نہایت سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اتنا گھٹیا معاشرہ بن چکے ہیں کہ ہمارے بچوں کی موت ہمیں سکھاتی ہیکہ ہم کتنی پستی میں گرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی بچی کی لاش کی تصویر ٹوئٹر یا فیس بک پرشیئر نہیں کرتی لیکن میں نے زینب کی تصویر شیئر کی، حالانکہ ایسا کرتے ہوئے مجھے بہت برا لگا لیکن یہ لازم تھا کہ میں اس کی گلابی رنگ کے کورٹ میں ملبوس مسکراتی ہوئی کانفیڈنٹ اور شرارتی لڑکی کی تصویر کے ساتھ اس کی کوڑے کے ڈھیر پر موجود ٹوٹی ہوئی لاش کی تصویر شیئر کروں اور لوگوں کو دکھاؤں کہ دیکھو یہ اپنا مستقبل جو تم لوگ بنارہے ہو۔

‘‘ ۔۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں