قصور ، قتل کی جانے والی 7سالہ بچی کو انصاف دلانے کیلئے کرکٹرز بھی میدان میں کو د پڑ ے

بدھ 10 جنوری 2018 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) قصور میںزیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7سالہ بچی زینب کو انصاف دلانے کے لیے کرکٹرز بھی میدان میں آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کو انصاف کی فراہمی کیلئے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مہم چلائی جارہی ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد زینب کے قاتل کو منتقی انجام تک پہنچانے کامطالبہ کررہے ہیں ۔

زینب کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں میں اب قومی کرکٹرز بھی شامل ہوگئے ہیں ۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے بھی سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ زینب کے حق میں آواز اٹھائی ،ان کی اس پوسٹ پر قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے بھی ٹوٹا ہوا دل پوسٹ کرکے اس واقعے پر رنج و غم کا مظاہرہ کیا ۔۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں