کبیروالا، زائد قیمت پر آٹے کی فروخت، فلور ملز انتظامیہ کو 30 ہزارروپے جرمانہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:30

کبیروالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے کبیروالا کے علاقہ میں کاروائی کر کے المدینہ فلور ملز انتظامیہ کو 30 ہزارروپے جرمانہ کر کے اس کا گندم کا کوٹہ کینسل کر دیا۔

(جاری ہے)

احمد جاوید کے مطابق اس ملز سے سرکاری نرخوں پر عام مارکیٹ تک آٹے کی فراہمی نہیں کی جا رہی تھی۔انہو ں نے کہا کہ دیگر فلور ملز کی بھی چیکنگ کی جائے گی اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کیفلاوک میں شائع ہونے والی مزید خبریں