وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سے ڈاکٹرعبدالرحیم کی ملاقات

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:09

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو سے یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عبدالرحیم ملک نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خلیل ابوپوٹو نے ڈاکٹر عبدالرحیم ملک کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالرحیم ملک نے اپنے دور میں یونیورسٹی کی تدریسی، تحقیقی اور انتظامی معاملات پر ڈاکٹر خلیل ابوپوٹو کو آگاہی دی اور اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں وائیس چانسلر کے طور پر اپنے آٹھ سال کے دور میں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیو ں پر بھی بتایا۔ ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرحیم ملک نے بطور وائیس چانسلر گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ملاقات کے دوران رجسٹرار مرید حسین ابوپوٹو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں