شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ،چین، ترکی، مصر،برطانیہ، سپین سمیت پاکستان کے 55 سے زائد سکالر زکی شرکت

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:32

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں  3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ،چین، ترکی، مصر،برطانیہ، سپین  سمیت پاکستان کے 55 سے زائد سکالر زکی  شرکت
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں جیوگرافی شعبہ  کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں زراعت کے روایتی طریقہ کار کے عنوان  سے 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس   منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا افتتاح وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان نے کیا۔كانفرنس  میں دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت چین، ترکی، مصر،برطانیہ، سپین اور پاکستان کے 55 سے زائد سکالر پروفیسرز نے شرکت کی اور اپنے اپنے مقالے پیش کیے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو کا کہنا تھا کہ 3 روزہ سمینار منعقد کرنے کا مقصد لوگوں میں موسمیاتی تبدیلی اور زراعت میں کمی کے باعث نقصانات  بارے  شعور اجاگر کرنا ، اس  کے ساتھ ساتھ  زراعت کے شعبے میں نت نئے طریقہ  کار سے زراعت کی پیدوار بڑھانا ہے۔ زراعت 21 صدی کے اہم چیلنجز میں سے ایک ہے۔ دور حاضر میں موسمیاتی تبدیلی زراعت کے لئے اہم مسئلہ ہے ۔ کانفرنس میں  شرکانے  پانی کے  مسائل، موسمیاتی تبدیلی ، زراعت ، سیلاب اور نئے بیجوں کے اقسام کے موضوعات پر اپنے اپنے مقالے پیش کئے۔ یہ کانفرنس28 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں