اجازت ملے نہ ملے،مینارپاکستان پرلوڈشیڈنگ کیخلاف جلسہ کرینگے،پیپلزپارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اپریل 2017 13:38

اجازت ملے نہ ملے،مینارپاکستان پرلوڈشیڈنگ کیخلاف جلسہ کرینگے،پیپلزپارٹی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30اپریل2017ء): پیپلزپارٹی نے مینارپاکستان پرلوڈشیڈنگ کیخلاف جلسہ کرنے کی ٹھان لی،حکومت نے اجازت نہ دی توبھرپوراحتجاج کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے لوڈشیڈنگ کیخلاف مینارپاکستان پراحتجاج کی کال دے دی ہے۔پیپلزپارٹی کی پنجاب قیادت نے پارٹی کی تنظیموں کاکل اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق کہ پیپلزپارٹی قیادت کاکہناہے کہ مینارپاکستان پرہرحال میں جلسہ کیاجائیگا۔حکومت نے اجازت نہ دی توپھرپوراحتجاج کرینگے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں