خیرپور کے قانون دان شوکت بھنڈ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

منگل 23 جنوری 2018 16:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) خیرپور کے قانون دان شوکت بھنڈ نے فنکشنل مسلم لیگ کو خیربا د کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔پی ٹی آئی کیپٹن کی جانب سے کنگری تحصیل کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی رہنمائوںدیدار حسین جتوئی،پیر سید محبوب علی شاہ راشدی،پیر سید سمیع اللہ شاہ راشدی، سید شاکر شاہ۔

ارشد مغل کی موجودگی میں کوٹ میر محمد کے مقامی زمیندار فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماء قانوندان شوکت علی بھنڈنے فنکشنل مسلم لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایڈوکیٹ شوکت علی بھنڈ کو تحصیل کنگری کے صدر کے منصب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ کے دیہی علاقوں کے عوام کو مقامی سیاستدانوں جاگیرداروں وڈیروں نے غلام بنارکھا ہے ۔

آبادگاروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،شگرملز مافیا سے کمیشن لینے والی سندھ حکومت آبادگاروں کو گنے کے عدالتی حکم کے مطابق دام نہیں لے کر دے سکتی تو انہیں ایوان میں بیٹھنے کو کوئی حق نہیں ہے،زرداری لیگ نے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جیالوں کو دے کر نواز کر بھاری کمیشن حاصل کررہی ہے۔کونسلر حضرات صفائی ستھرائی نکاسی و فراہمی آب جیسے بنیادی مسئلے حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

بلدیاتی ادروں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ٹیون ویل بند ہونے کی وجہ سے سیم و تھور سے لاکھوں ایکڑ اراضی ناکارہ ہوچکی ہے۔شہری سنگھیا پانی پینے پر مجبور ہوکر گردوں ۔ہیپاٹائٹس سمیت دیگر وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات مریضوں کو نہیں مل رہی ہیں ،سرکاری جیالے ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں کرنے کے بجائے اپنے پرائیویٹ ہسپتال ۔

کلینک چلارہے ہیں۔محکمہ تعمیرات و مواصلات میں ترقیاتی کام کے نام پر کرپشن کرکے دولت عام انتخابات کت لئے جمع کی جارہی ہیں۔ہر دوسرا شہری ماحولیاتی آلودگی کے سبب مختلف بیماریوں کی زد میں ہے۔اسکولوں پر بااثر افراد کا قبضہ اور سیاسی آشیرباد رکھنے والے اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں تاحال حاصل کررہے ہیں۔اسکولوں میں بچوں کو فرنیچر،بیت الخلاء،عمارت،چاردیاوری سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی طاقت کی سونامی سے سندھ میں تبدیلی آئے گی جو عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلنے والے موروثی سیاستدانوں سے چھٹکارہ دلائے گی عوام اپنے ووٹ کے ذریعے خود ہی خوشحالی حاصل کرلیں گے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں