اتحاد میں میں برکت ہے ور یکجہتی سے مخالفین کوشکست دی جاسکتی ہے ،ڈاکٹرسیدہ نفیسہ شاہ

بدھ 20 جون 2018 18:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار این اے 208خیرپور ون کی امیدوار ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاکہ اتحاد میں میں برکت ہے ور یکجہتی سے مخالفین کوشکست دی جاسکتی ہے پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور شہید قائدین کے وژن کو جاری رکھنے کے بدولت عام انتخابات میںملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاقی اور چاروں صوبوں میںحکومت بنائے گی سیاسی مخالفین کے غباروں سے ہوا نکل جائے گی۔

جیلانی ہائوس اور گزشتہ روزروڈ حادثہ کے شکار مل کالونی کے پارٹی ورکر سید جمال حیدرشاہ کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف عوام کو اکسانے والوں کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ عوام میں افراتفری کا ماحول پیدا کرکے انتخابات سے راہ فرار کی ناکام کوشش کررہے ہیں اگر کسی نے انتخابات میں قانان کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

(جاری ہے)

کارکنان کسی کی سازش کا حصہ نہ بنیںوہ پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے اپناکام جاری رکھیں عوامی رابطہ مہم کو تیز سے تیز تر کردیں۔علاوہ ازیں ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے پونے دو سال قبل دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شبیر کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے کی ہلاکت پر ان سے تعزیت کی اس موقع پر فوت ہونے والے بچی کی ماں نے ڈاکٹر نفیسہ شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ شکر ہے کہ پونے دوسال کے بعد ان کے بیٹے کی تعزیت کے لئے وقت مل گیا وہ بھی عام انتخابات کے موقع پر اگر انتخابات نہ ہوتے توشاید آپ کے پاس تعزیت کے لئے بھی وقت درکار نہ ہوتا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اے این پی کے دیرینہ رہنماء گل خان یوسفزئی کے انتقال پر ان کے ورثاء سے تعزیت بھی کی ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں