پیپلز پارٹی غریب مزدور ہاری اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ،آغا سراج درانی

بدھ 20 جون 2018 18:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی غریب مزدور ہاری اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ظلم زیادتی آمروں ڈکٹیٹروں سے مقابلہ کرتے ہوئے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے انشاء اللہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارعام انتخابات میں فتح حاصل کریں گے۔

خیرپور مل کالونی میں اے این پی کے سابق رہنماء محمد امین گل خان یوسفزئی کے انتقال پران کے رہائشگاہ پہنچ کر ان کے ورثاء سے تعزیت کے بعد 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہاکہ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے ہیں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس والے سیاسی موت مرجائیں گے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے اور جو لوگ دھاندلی کرکے بیک ڈور سے کامیابی کا خواب دیکھنے والوں کی شکست مقدر بنے گی۔

(جاری ہے)

نواز لیگ کا نام عام انتخابات میں تانگہ پارٹی کی فہرست میں شامل ہوجائے گا چودھری نثار کے انکشاف نون لیگ کے لئے سیاسی موت ثابت ہوںگے عوام پیپلز پارٹی کے ووٹر کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں وہ اپنے نمائندوں کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کردیں ۔ آغا سراج درانی نے مزیدکہاکہ گل خان یوسفزئی جیسے عوام دوست ورکر کم ہی ہوتے ہیں گل خان نے اپنی زندگی عوام کی بے لوث خدمت میں بسر کردی تھی ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں