گمبٹ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 9 ملزم گرفتار

جمعرات 21 جون 2018 14:19

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں رینجرز اور پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد نو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تحصیل گمبٹ کے دادو گوٹھ میںرینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی ، ملزمان نے رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد نو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک جی تھری رائفل ، دو سب مشین گنیں ، ایک ایٹ ایم ایم رائفل ، دو پستول ، ایک کاربائن، ایک مشین پسٹل، بارہ بور کی 9 رائفلیں، ایک پمپ ایکشن گن، دو دستی بم ، 22 میگزین ، 693 راو?نڈز اور تین کلو حشیش برآمد ہوئی ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں