سندھ میں گزشتہ 10 سالوں میں پیپلزپارٹی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، رہنما پی ٹی آئی خیرپور

اتوار 12 اگست 2018 21:30

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) سندھ میں گزشتہ 10 سالوں میں پیپلزپارٹی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں لیکن اس بار تحریک انصاف سندھ میں اپوزیشن کررہی ہے اور تحریک انصاف سندھ کے عوام کا پیسہ چوری نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ انہوں نے کہا کہ خیرپور عوام کے مسائل کو ہماری اعلی قیادت تک پہنچائیں گے اور انہیں کروانے کی کوشش کریں کیونکہ کہ خیرپور کے عوام کے کو گزشتہ دس سال ترقی کے نام پر دوکا دیا گیا میگا پروجیکٹس میں اربوں روپیوں کی کرپشن کر کے اپنے اپنے پیٹ پالے گئے جب عوام کا پیسہ عوام تک پہنچا ہی نہیں ہے اس بار ہم ان لوٹیروں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گے ان کے ایک ایک روپے کی کرپشن کو خیرپور کے عوام کے سامنے لائیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پاکستان کے غریب مسکین عوام کی کامیابی ہے اور انہی کی بدولت ہمارے قائد عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان وفاق اور صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے جارہی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی کے بعد نئے پاکستان کی شروعات ہوچکی اب عمرا خان اور انکی تجربہ کار ٹیم پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کو بدلنے جارہے ہیں جس میں پاکستان ترقی کی نئی راہیں طے کرے گا اور ملک امن و استحکام ہوگا غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم ملے گی نوجوانوں کو انکے معیار کے مطابق سرکاری نوکریاں ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے بھی روزگار کے مواقع ملیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں