جشن آزادی : خیرپور میں مرکزی تقریب گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائی اسکول کے سبزہ زار پر منعقد کی گئی

منگل 14 اگست 2018 16:20

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) 14اگست یوم آزادی کے موقع پر قومی جوش ، جذبے اور عقیدت کے ساتھ ضلع انتظامیہ, میونسپل کمیٹی اور ناز پائلٹ ہائی اسکول کی جانب سے مرکزی تقریب گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائی اسکول کے سبزہ زار پر منعقد کی گئی ۔یوم آزادی کے دن کی شروعات 8.30 بجے ضلع کونسل کے چیئرمین شہریار وسان ، ڈپٹی کمشنرعبدالفتاح ہلیو، ایس ایس پی فدا حسین مستوئی ،اے ڈی سی ون ریاض حسین وسان، اے ڈی سی ٹو امیر علی میرانی، ڈی ایس پی مہدی رضا ، اے سی مرزا ولید بیگ، ڈاکٹر مراد علی خمیسانی، ڈاکٹر محمد حسین ابڑو، ڈی ڈی حفیظ اللہ شیخ، ڈی ای او لیاقت خاصخیلی، حمید اللہ مہر،ہیڈ ماسٹر تیجو مل، مشتاق جمانی، روٹیرین اسد ملک، انجینئر سید محمد عباس شاہ، شجاعت احمد صدیقی،علی محمد کنبھر، امان اللہ منگی نے قومی پرچم لہرا کر کیا بعد ازاں قومی پرچم کو پولیس اور اسکائوٹ کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں 15 سے زائد اسکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ، ملی نغمے، ثقافتی گیت، ڈرامے، ٹیبلوز، جوڈوکراٹے، پی ٹی شو، تقاریر پیش کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیونے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14 اگست 1947 کو بڑی جانی اور مالی قربانی کے بعد سرزمین پاکستان حاصل کیا آج اس کے تجدید کا دن ہے ہم پاکستانی ہیں اوریوم آزادی ہمیں ان تمام قربانی پیش کرنے والوںکو خراج پیش کرنے کی یاد دلاتی ہے پاکستان کی حفاظت ، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا انہوں نے یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد کرانے پر تمام اسکولوں اورضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور ناز پائلٹ اسکول کی انتظامیہ کو خراج پیش کیا اور یوم آزادی کی تقریب میں مختلف صلاحتیوں کا مظاہرہ کرنے والے تمام اسکولوں کے بچوںمیں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے ۔

اس موقع پر ضلع انتظامیہ ، روٹری کلب خیرپور کی جانب سے یوم آزادی کے دن اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میںخصوصی ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ ناز ہائی اسکول کے سبزہ زار میں ضلع چیئرمین شہریار وسان ،ڈی سی خیرپورعبدالفتاح ہلیو، ایس ایس پی فدا حسین مستوئی اور دیگر نے شجرکاری کے سلسلے میں پودے لگائے ۔ادھر دوسری جانب محلہ علی مراد میں جشن آزادی کے سلسلے میں سید حسن عباس کاظمی اور قمر عباس شاہ کی جانب سے رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین شہریار وسان اور اعزازی مہمان اے ایس پی رائے مظہر اقبال نے فٹبال، کرکٹ، ٹگ آگ وار، سائیکل ریس، کبڈی اور پتنگ بازی کے مظاہرے میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں