پاکستان کو درد محسوس کرانے اور پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے،راشد شاہ راشدی

اتوار 23 ستمبر 2018 19:20

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنماء و رُکن صوبائی اسمبلی سندھ پیر سید محمد راشد شاہ راشدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو درد محسوس کرانے اور پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے،اور پوری قوم پاک فوج کے خلاف بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھرپور تیار ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔

رُکن صوبائی اسمبلی سندھ پیر سید محمد راشد شاہ راشدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو گیڈر بھبکیاں دینا والا بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو شاہد 6ستمبر 1965کی جنگ یاد نہیں ہے اس چاہیے تھا کہ پاکستان کو گیڈر بھبکیاں دینے سے پہلے ماہ ستمبر کی تاریخ کو یاد کرلینا چاہیے تھی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں تک پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن پاکستان کی افواج نے کامیابی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیااور پاکستان سمیت خطے میں امن قائم کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج ہر دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحت رکھتی ہے اور پوری قوم پوری قوم پاکستان کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے متحد ہے اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں