صحت سب کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:14

خیرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صحت سب کے لیے کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور گوٹھ سینگار فاؤنڈیشن سمیت دیگر این جی اوز کے مشترکہ تعاون سے شعور کی بیداری کے لیے مریم توپ چوک تا پریس کلب خیرپور تک آگاہی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریا ض حسین وسان ، ڈپٹی ڈائریکٹر غلام رضا پٹھان ، عبدالکریم ابڑو، ڈاکٹر نواب مہیسر، سینئر صحافی میاں غلام حسین میرانی، نظیر احمد اجن، ولی محمد بوزدار، رئیس خالد حسین جسکانی، امجد لاشاری، شجاعت احمد صدیقی، عنصر سندھو، اقبال نائچ، مصطفی شاہ ، وحید منگی ، مسعود احمد شیخ اور دیگر کررہے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر صحت سب کا بنیاد حق ہے ، صحت کی سہولیات تمام افراد کو یکساں میسر ہونی چاہیں جیسے نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں