ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں20کاروں 10 ویگنوں کا قافلہ ڈاکٹرنفیسہ شاہ جیلانی کی قیادت میں گڑھی خدابخش روانہ ہوگا

پیر 25 مارچ 2019 13:35

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں20کاروں 10 ویگنوں کا قافلہ ڈاکٹرنفیسہ شاہ جیلانی کی قیادت میں گڑھی خدابخش روانہ ہوگا
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی کے بانی قائدذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، اعظم کالونی لقمان سے 20کاروں 10 ویگنوں کا قافلہ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کی قیادت میں گڑھی خدابخش روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بات پیپلز پارٹی کے رہنما گلشن جونیجو ،عاقب اصغر سومرو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں رضوان جنڈران،محمدیامین ملک۔

ثاقب اصغر سومرو۔حاجی فقیر محمد رند بلوچ،فرقان بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مزید کہاکہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پیپلز پارٹی میں کارکنان ہی ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں نوجوان بلاول بھٹو زرداری،آصف علی زرداری کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں