خیرپور کے شہریوں کے شہر کی حالت زار کے متعلق تحفظات بجا ہیں،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

منگل 26 مارچ 2019 17:52

خیرپور کے شہریوں کے شہر کی حالت زار کے متعلق تحفظات بجا ہیں،ڈاکٹرنفیسہ شاہ
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاکہ خیرپور کے شہریوں کے شہر کی حالت زار کے متعلق تحفظات بجا ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے واٹر سپلائی اور ڈرینج سمیت دو شعبہ جات کی ناقص کارکردگی کے باعث بلدیہ کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے تاہم ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو سے مشاورت کے بعد 150صفائی کا عملہکنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ہے کے بعدشہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہونے کا امکان ہے ،انشا اللہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران فراہمی آب کے معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید اکبر عباس زیدی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے ایک وفد جس میں پی ایف یوجے ایگزیکٹیو کونسل کے رکن صوفی اسحاق سومرو،شجاعت احمد صدیقی،اشرف مغل۔شاہد نواز سیال۔محمد بخش جویو،آغا شیر عالم ،فیصل عمران شیخ سمیت دیگر ہمراہ ملاقات کے دوران ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور خیرپور کے شہریوں سمیت سندھ بھر کے دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں