خیرپور، پیر جوگوٹھ میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 2 بچیاں ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 10 ستمبر 2020 15:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) خیرپور کے علاقے پیرجوگوٹھ میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے 2بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ کشتی میں 20افرادسوارتھے۔سندھ کے ضلع خیرپور کے قریب کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،مقامی افراد کے مطابق کشتی میں 20سے زائدافرادسوار تھے،کشتی الٹنے سی2بچے سندھو شیخ اور لیلی شیخ جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

مقامی دیہاتیوں نے اپنی مددآپ کے تحت 12افرادکوزندہ بچالیاجبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے،کشتی ڈوبنے سے پہلے کچھ افراد نے چلانگ لگائی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کیلئے روانہ کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق کشتی اورلوڈ ہونے کے باعث الٹی۔عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں 20 سے زائد سیلاب متاثرین سوار تھے،متاثرین کشتی میں سوار ہوکر محفوظ جگہ پر پہنچنے کیلئے نقل مکانی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں