جو چاہے کرلو پاکستان میں اہل تشیع، اسرائیل تسلیم کرنے نہیں دینگے،علامہ شہنشاہ نقوی

اتوار 18 اکتوبر 2020 17:25

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) مذہبی اسکالر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ واضح اعلان کرتے ہیں کہ جو چاہے کرلو پاکستان میں اہل تشیع، اسرائیل تسلیم کرنے نہیں دینگے عالمی سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کرانے کی سازش کی جارہی ہے،پاکستان میں شیعہ،سنی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک خداداد کے ناپاک عزائم ہیں،امام بارگاہ حسینیہ لقمان میں انجمن تنظیم حسینی کی جانب سے منعقدہ سالانہ شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ ملک میں فرقہ واریت چاہتا ہے جو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، اب وہ مخصوص ٹولہ شیعہ اور سنی کے سامنے کھل کر سامنے آچکا ہے، چند سال قبل راجہ بازار اسلام آباد میں ہونے والے واقع کا الزام اہل تشیع پر لگایا گیا مگر مکمل تحقیقات ہونے کے بعد واقع میں کون لوگ ملوث نکلے وہ سب کے سامنے آچکے ہیں،ملک میں رہنے والے اہل تشیع پر امن ہیں کیونکہ جن کے بڑوں نے پاکستان بنانے کے لئے قربانیاں دی ہوں وہ ملک میں امن و امان خراب نہیں کرسکتے،اہل تشیعوں کو ملک کا امن عزیز ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے حالیہ واقعات عالمی سازش ہے جس کے حقائق بھی جلد منظر عام پر آجائیں گے،

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں