ملک میں قلندرکی دھمال شروع ہوچکی ہے یہ سال وفاقی حکومت کی حکومت کا آخری سال ثابت ہوگا ، نواب علی وسان

کراچی والاتاریخی جلسہ دیکھ کروفاقی وزرا بوکھلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں پی پی این آراونہیں مانگ رہی ہے عمران نیازی کے مشیرمانگ رہے ہیں

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:10

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) نواب وسان کا ٹنڈومستی کے قریب گائوں محمد ہاشم وسان میں عظیم الشان جلسہ جبکہ خاکی شاہ پل، مال روڈ، نم موڑ، لقمان، لقمان پھاٹک، شاہ حسین بائی پاس، ٹنڈومستی، مٹھو مری وہ دیگر مقاقات پر شاندار استقبال کرکے پہول نچاور کرکے جلسے گاہ لایا گیا، اس موقع پر نواب علی وسان نے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قلندرکی دھمال شروع ہوچکی ہے یہ سال وفاقی حکومت کی حکومت کا آخری سال ثابت ہوگا کراچی والاتاریخی جلسہ دیکھ کروفاقی وزرا بوکھلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں پی پی این آراونہیں مانگ رہی ہے عمران نیازی کے مشیرمانگ رہے ہیں جوپہلے مشرف کے ساتھی تھے اب نیازی حکومت کی خوشامدکررہے ہیں میں انکوبتاناچاہتا ہوں کہ انکواب این آراونہیں ملے گاانشااللہ آنئدہ انتخابات میں عوامی طاقت سے اقتدارمیں آکربلاول بھٹوزرداری کووزیراعظم بنائیں گے نواب علی وسان نے مزید کہا کہ انھوں نے کہا کہ سندھ کے جریزے سندھ کی ملکیت ہیں اس پروارکسی بھی پربرداشت نہیں کیا جائیگا سندھ کی تقسیم کے خواب دیکھنابندکردے ورنہ سندھ کے سچے سپوت انکا گھیراوکرینگے انھوں نے کہا کہ سندھ شہیدمحترمہ بے نظیربھٹوجہیوریت کے خاطرجام شہادت نوش کی پی پی کی تاریخ گواہ ہے ہم نے جہیوریت کی خاطرلازوال قربانیاں دیکرجہیوریت کوپروان چڑھا اس موقع پرنواب وسان کوایک جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ لایاگیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں