سماجی رہنما روشنہ راجپر کے قتل کی گتھی نہ سلجھ سکی، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

روشنہ راجپر کا قتل اس کے بیٹے نے ساتھیوں سیملکر کیا ہے، ایس ایس پی ملک ظفر اقبال ملک ظفر اقبال ایک کانسٹیبل تھے تب بھی کرپٹ تھے، جب ڈی ایس پی بنے تو زیادہ کرپٹ ہوگئے اور اب ایس ایس پی بننے کے بعد مہا کرپٹ ہوگئے، محبوب راجپر

اتوار 17 اکتوبر 2021 22:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) سماجی رہنما روشنہ راجپر کے قتل کی گتھی نہ سلجھ سکی، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس، روشنہ راجپر کا قتل اس کے بیٹے نے ساتھیوں سیملکر کیا ہے، ایس ایس پی ملک ظفر اقبال کا دعویٰ جبکہ روشنا راجپر کے شوہر نے کہا ہے کہ ملک ظفر اقبال جب ایک کانسٹیبل تھے تب بھی کرپٹ تھے، جب ڈی ایس پی بنے تو زیادہ کرپٹ ہوگئے اور اب ایس ایس پی بننے کے بعد مہا کرپٹ ہوگئے ہیں، ان کی سوچ ایس ایس پی والی نہیں بلکہ کرپٹ کانسٹیبل والی ہی ہے، محبوب راجپر کی پریس کانفرنس، پولیس اصل حقائق چھپانے کے لئے جان بوجھ کر میری بیوی کا قتل ہمارے بیٹے پر ڈال کر ہمیں گمراہ کیا جارہا ہے، روشنہ راجپر کے شوھر محبوب راجپر نے ایس ایس پی کی پریس کانفرنس کو رد کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ھفتہ قبل رانی پور تھانہ کی حدود میں سماجی رہنما روشنہ راجپر کا لاش ان.

کے ہی گھر سے برآمد کیا گیا تھا جس کا مقدمہ فنکشنل لیگ رہنما سید معشوق علی شاہ، سرور میمن، آفتاب شاہ اور دیگر پر درج کیا گیا تھا، ایس ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال نے اپنی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روشنہ راجپر کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا ہی بیٹا ہے ایس ایس پی کے مطابق مقتولہ کے بیٹے نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اپنے دو مزید ساتھیوں کے ہمراھ والدہ روشنہ راجپر کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا جس کی وجھ ملکیت کا تکرار اور غیرت ہے،ایس ایس پی ملک ظفر اقبال ملک کے مطابق ایک ہفتہ قبل سماجی رہنما اور سوشل ورکر روشن راجپر قتل میں ملوث سوتیا بیٹا نکلا ہے، ایس ایس پی کے مطابق روشن راجپر کا قتل پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا، دوسری جانب مقتولہ روشن راجپر کے شوھر محبوب راجپر نے ایس ایس ہی کی پریس کانفرنس رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اصل حقائق چھپانے کے لئے ہمارے بیٹے کو قاتل بناکر پیش کررہی ہے میرے بیٹے عاقل راجہر پر تشدد کرکے زبردستی اپنی والدہ کے قتل کا اعترافی بیان دلوایا گیا ہے، محبوب راجپر نے کہا کہ ہمارا ایک ہی بیٹا ہے تمام.

ملکیت اس کی ہے تو پھر وہ قتل کیوں کریگا، محبوب راجپر کے مطابق ایس ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال ایک کرپٹ پولیس افسر ہے جس نے بھاری رشوت کے عیوض میری بیوی کے قتل کا سودہ کیا ہے پر میں بھی چپ بیٹھنے والا نہیں ہوں اگر یہاں انصاف نہ ہوا تو قیامت کے روز ایس ایس پی سے اپنی بیوی کے قتل کا حساب ضرور لونگا. محبوب راجپر کے مطابق مموجودہ ایس ایس پی ملک ظفر جب ایک سپاہی تھا تب بھی کرپٹ تھا وہ ایک کانسٹیبل سے ڈی ایس پی بنا ہی. اور اس لئے ان کی سوچ بھی ایک سپاہی والی ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں