خیرپور کے شہر پکاچانگ میں پرائمری ٹیچر کے قتل کا معاملہ

استاد کے قتل کیس کے ملزمان پانچ ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے پر پٹیشن دائر

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) خیرپور کے شہر پکاچانگ میں پرائمری ٹیچر کے قتل کا معاملہ ،، استاد کے قتل کیس کے ملزمان پانچ ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے پر پٹیشن دائر،تفصیلات کے مطابق خیرپور کے شہر پکا چانگ میں پرائمری ٹیچرز عابد حسین چانگ کو قتل کرنے کے خلاف مقتول استاد کے بھائی نے اپنے وکلاء کی معرفت سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائر کی پٹیشن میں درخواست گذار موقف اختیار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سندھ،آئی جی سندھ ڈی آئی جی سمیت ایس ایس پی خیرپور جے آئی ٹی سربراہ ایس ایچ او فیض گنج اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا،مقتول استاد کے بھائی کے وکیل علی ناصر چانگ کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ استاد عابد حسین چانگ کو دن دہاڑے شہر میں قتل کیا گیا تھا، پانچ ماہ گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں کا سراغ نہیں لگا سکی جیو فرانذنک رپورٹ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں،سماعت پر عدالت کی جانب سے پولیس کی کارکردگی اور رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے رپورٹ طلب کی اور پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے کر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے پٹیشن پر 27 اکتوبر کو سماعت مقرر کر دی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں