افسران کے تبادلے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آئین میں واضح لکھا ہے کہ وزیر اعظم وزیر اعلی سے مشاورت کے بعد افسران کے تبادلے کریں گے، خیرپور میں میڈیا سے گفتگو

منگل 30 نومبر 2021 00:31

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ افسران کے تبادلے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے آئین میں واضح لکھا ہے کہ وزیر اعظم وزیر اعلی سے مشاورت کے بعد افسران کے تبادلے کریں گے۔

(جاری ہے)

خیرپور میں ممبر قومی اسمبلی سید جاوید شاہ کے بھائی پرویز شاہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی وزیر اعلی سے صوبے کے افسران کے تبادلوں پر مشاورت کرنی چاہئیے لیکن وزیر اعظم نے مجھ سے کبھی بھی مشاورت نہیں کی، 2020 میں قانون پاس ہوا تھا کہ افسران کے تبادلے مشاورت سے ہونگے آرٹیکل 240 میں لکھا ہوا ہے افسران صوبہ اور وفاق میں کام کر کرسکیں گے وزیر اعظم صاحب کو درخواست کرتے ہیں کہ افسران کے تبادلوں پر نظر ثانی کریں انہوں نے مزید کہا کہ نسلہ ٹاور پر لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا دی تھی تجاوزات کو ریگولر کرنے کے معاملے پر کمیشن بنا رہے ہیں کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا رٹائرجج ہوگا، نسلہ ٹاور میں بلڈر کی غلطی ہوئی تو سزا کا حق دار ہوگا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں