خیرپور، سیلاب متاثرہ خاندان کی بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق

اتوار 8 جنوری 2023 21:00

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2023ء) سیلاب متاثرہ خاندان کی بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیر پور کی تحصیل فیض گنج کے کئی علاقوں سے اب تک سیلابی پانی نہیں نکالاجا سکا، شدید سردی میں سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں،سیلاب متاثرہ خاندان کی ایک 5 سالہ بچی شدید سردی کا مقابلہ نہ کر سکی اور دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

بچی کے والد اصغر شر کے مطابق بچی کو سردی لگنے سے نمونیا اور بخار ہو گیا تھا، جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں