لاہور ہائیکورٹ نے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر بھرتی کے امیدوار کی درخواست نمٹادی

پبلک سروس کمیشن کو امیدوار کی درخواست پر تین دنوں میں فیصلے کی ہدایت

منگل 2 اگست 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر بھرتی کے امیدوار کی درخواست نمٹاتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کو امیدوار کی درخواست پر تین دنوں میں فیصلے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تنویر قادر کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہیڈماسٹر کی 199 آسامیوں کیلئے امیدواروں نے ٹیسٹ انٹرویو دیئے لیکن کامیاب امیدواروں میں سے تین نے جوائننگ نہیں دیدرخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جوائننگ نہ دینے والوں کی جگہ پر اپنی بھرتی کی درخواست دی ہے اور اب تک چیئرمین پبلک سروس کمیشن درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے۔

ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کو تین دنوں میں فیصلے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں