خیرپور میڈیکل کالج کے تیسرے بیچ میں داخلے کیلئے آئی بی اے سکھر کیجانب سے انٹری ٹیسٹ

منگل 21 فروری 2017 03:10

سکھر۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)خیرپور میڈیکل کالج کے تیسرے بیچ میں داخلے کیلئے آئی بی اے سکھر کیجانب سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا، خیرپور میڈیکل کالج کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ٹیسٹ میں ایم بی بی ایس پروگرام سال 2016-2017سیشن کی 100سیٹس کیلئے قمبرشہدادکوٹ، شکارپور، کشمورکندھ کوٹ، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، دادو، نوشہروفیروز، گھوٹکی اور جیکب آباد اضلاع کے مجموعی طور پر 3261امیدواران نے حصہ لیا، جن میں 1725طالبات اور 1536طلباء شامل تھے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے دوراں کمشنر سکھر/لاڑکانہ محمد عباس بلوچ، ڈئریکٹر آئی بی اے سکھر نثار احمد صدیقی، رجسٹرار آئی بی اے زاہد حسین کھنڈ، خیرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ مہر، وائس پرنسپال ڈاکٹر نظر حسین شاھ، سینئر فیکلٹی ممبر اور ایڈمنسٹریٹو اسٹاف نے ٹیسٹ کی نگرانی کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے اور ٹیسٹ صاف اور شفاف طریقے سے منعقد ہوا، آئی بی اے سکھر کی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق انٹری ٹیسٹ کا رزلٹ دو روز میں ان کی ویب سائیٹ پر چیک کیا جاسکتا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں