کوٹلی،ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسرکا فوڈ آپریٹرز کے لائسنس کی چیکنگ اور اشیاء خوردونوش کا معائنہ

ہفتہ 16 اپریل 2022 16:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2022ء) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے تحت ضلع بھر میں تمام فوڈ آپریٹرز کے لائسنس کی چیکنگ اور اشیاء خوردونوش کا معائنہ کیا گیااورریٹ لسٹ کی بھی سختی سے چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کوٹلی سردار محمد ثاقب نے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران منور چوہان ،خلیل خان سجاد خان,حسنین خان نے سہنسہ بازار میں فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے تمام فوڈ آپریٹرز کے لائسنس چیک کیے اور اشیاء خوردونوش کا معائنہ کیا گیا۔

انہوں نے ریٹ لسٹ کی سختی سے چیکنگ کی گئی ناقص اور زائد المعیاد اشیاء کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے معیاری اشیاء کی خریدوفروخت کرنے پر سختی کی گئی اور فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے۔  سول سوسائٹی کا فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ پر خیر مقدم اور سیکرٹری فوڈ اتھارٹی اور ناظم خوراک کی کوشش کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں