خیرپور، بچوں کی لڑائی بڑے کود پڑے، ایک شخص ہلاک

پیر 18 مارچ 2019 16:29

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) خیرپور میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جس کے دوران لاٹھیاں لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔چار روز گزرنے کے باوجود پولیس مقتول کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔ترجمان خیرپور پولیس منیر جمانی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے میں مزید ایک سے دو روز لگیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹھیری میں چار روز قبل گھر کے آگے کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر میمن برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑے میں ڈنڈے اور سریا لگنے سے کلیم اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔ببرلو تھانے میں مقتول کلیم اللہ کے بھائی ظہیر کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف قتل درج کیاگیا ہے، قتل کے مقدمے میں 4 ملزمان نسیم، حفظ الرحان، وسیم احمد اور عبد الوحید کو نامزد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں