سکھر، بیوی کے قتل میں جوابدار کو 25 برس قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ

جمعہ 27 ستمبر 2019 17:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) خیرپور کی ماڈل کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کے کیس میں جوابدار کو 25 برس قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ کے سپیشل جج ضمیر سولنگی کی عدالت نے کنمب تھانہ کی حد گوٹھ حاجی نواب خان سولنگی میں 27جون2010ء میں گھریلو ناچاقی پر بیوی مسمات زکیہ کو سفاکانہ طور پر قتل کرنے کے جوابدار جان محمد وسان پر جرم ثابت ہونے پر 25سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے جرمانہ کی رقم مقتولہ کے ورثاء کو ادا کی جائے گی، سزا کے بعد جوابدار کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں