خیر پور میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئے

مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا

جمعہ 4 جون 2021 16:52

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) سندھ کے شہر خیر پور میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔خیر پور پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی خیر پور ظفر اقبال ملک کے مطابق خیر پور کی تحصیل کنگری کے علاقے جتوئی کی حدود میں ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی۔

(جاری ہے)

وہاں موجود ڈاکوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو وقار سولنگی، دھنی بخش ابڑو اور علی ڈنو ابڑو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 1 ریپیٹر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈاکووں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں