خیر پور، لاپتہ طالبعلم کی لاش کھیت سے برآمد، زیادتی کا شبہ

منگل 31 اگست 2021 16:51

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) خیر پور میں نویں جماعت کے لاپتہ طالب علم کی لاش کھیتوں سے مل گئی۔طالب علم کے ورثاء کی جانب سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیر پور پولیس کے مطابق طالب علم صدیق 2 روز قبل خیر پور کے علاقے احمد پور میں واقع آریجا گوٹھ سے لاپتہ ہوا تھا۔خیر پور پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ ہسپتال کنگری منتقل کر دی گئی ۔خیر پور پولیس نے بتایا کہ بچے کے والدین نے بچے کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔خیر پور پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں