خیر پور، لاپتہ طالبعلم کی لاش کھیت سے برآمد، زیادتی کا شبہ

منگل 31 اگست 2021 17:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) سندھ کے شہر خیر پور میں نویں جماعت کے لاپتہ طالب علم کی لاش کھیتوں سے مل گئی۔طالب علم کے ورثا کی جانب سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیر پور پولیس کے مطابق طالب علم صدیق 2 روز قبل خیر پور کے علاقے احمد پور میں واقع آریجا گوٹھ سے لاپتہ ہوا تھا۔خیر پور پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال کنگری منتقل کر دی گئی ہے۔خیر پور پولیس نے بتایاکہ بچے کے والدین نے بچے کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔خیر پور پولیس نے کہاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں