خیرپور، نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جمعرات 9 ستمبر 2021 16:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2021ء) خیرپورمیں نوجوان نے بے روزگاری سےتنگ آکر خودکشی کرلی۔ترجمان خیرپورپولیس کے مطابق خیرپورشہرمیں ایک 20 سالہ نوجوان علی جان شیخ نے نشے کی گولیاں کھالیں اور بے ہوش ہوگیا جسے سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا جہاں وہ  کچھ ہی دیر بعد   دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

ورثا نے پولیس کو بتایا ہے کہ مذکورہ نوجوان بے روزگاری سے بہت تنگ تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی جان لے لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں