ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،نواب وسان پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعرات 5 جولائی 2018 17:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسروڈپٹی کمشنر خیرپور عبدالفتاح ہلیو نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے پی ایس 32 خیرپور 7 کے امیدوار نواب خان وسان پر ضابطہ اخلاق کے سیکشن 234 ، سب سیکشن 3 الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس 32 خیرپور 7 سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نواب خان وسان پر الیکشن مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش کا الزام تھا جس پر انکوائری کرنے کے بعد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں