خیرپور کے قریب رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،ہتھیار اور منشیات برآمد ،5ڈاکو گرفتار

اتوار 8 جولائی 2018 19:10

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) خیرپور کے قریب رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی ،ہتھیار اور منشیات برآمد ،5ڈاکو گرفتار ،تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب گائوں ڈانورو پھلپوٹو میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرکے 5لاکھ روپے انعام کی سفارش یافتہ ڈاکو گلشن عرف گیدڑ ،لیاقت عرف طالب ،علی مردان ،غلام قاسم اور محمد یوسف کو گرفتار کرلیا ہے ،پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتارہونے والے ڈاکوئوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل ،پولیس مقابلوں ،چوری ،ڈکیتی سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے علاوہ 20سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں جبکہ گرفتار ہونے والے ڈاکوئوں کے قبضے سے ہتھیار اور منشیات بڑی مقدار میں برآمد کی گئی ہے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں